|

مسلم کانفرنس متحدہ عرب امارات کے رہنماء سید وقار گردیزی

کوٹلی (بیورورپورٹ) مسلم کانفرنس متحدہ عرب امارات کے رہنماء سید وقار گردیزی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے بغیر حکومت چلانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔آزاد کشمیر غیرت مند لوگوں کا مسکن ہے اور وہ ریاستی تشخص کے تے و بالا کرنے والی جماعتوں کو پسند نہیں کرتے۔ سردار عتیق اور ان کی ٹیم عوام کے حقیقی نمائندے اور وارث ہیں۔مسلم کانفرنس کو شکست دلوانے کی سازش کے بڑے مہرے تاریخ نے رسوا کر دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عتیق کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ثابت ہو گیا کہ آذاد کشمیرکے لوگ ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ان ہی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اازاد کشمیر کی عوام کو سردار عتیق کی شکل میں حقیقی قیادت میسر ہے۔ چمچہ گیری کرنے والی امپورٹڈ قیادت کے چیلے چانٹھوں کو لوگوں نے مسترد کردیا ۔مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیرکے پسماندہ اور غریب عوام کی آواز کو ہر فورم پر اٹھایا۔وقار گردیزی نے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر مسلم کانفرنس کا ہو گا اور پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میں پاؤں نہیں جما سکے گی

Posted by Anonymous on 1:38 AM. Filed under , , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

Blog Archive

Labels