سید زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جیت اور حالیہ مثالی کارکردگی قیادت کی فہم و فراست کا نتیجہ ہے
کوٹلی (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی یو ائے ای کے رہنماء سید زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جیت اور حالیہ مثالی کارکردگی قیادت کی فہم و فراست کا نتیجہ ہے۔ اب عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں ہیں ۔ظلم کے سیاہ دور کو پیپلز پارٹی کی ھکومت نے ختم کر دیا ہے۔ پیپلزپا رٹی مضبو ط ، فکری اور شعوری راستوں پر کا مزن ہے ۔شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جو ویژن کی تکمیل ہو گئی ۔شہید بھٹو اورشہید بی بی کے نظریا ت و افکار کے وراث پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے قائدین وکا رکنان ہیں۔انقلابی پارٹی کی جیت کی صورت میں آزاد کشمیر میں ایک انقلاب برپا ہو چکا ہے۔وہ گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپا رٹی آزادکشمیر نے انتخابات میں جو تاریخ کا میا بی حاصل کی ہے اس کا سارا کریڈٹ صدر پاکستان آصف علی زرداری ، صدر جما عت چوہدری عبد المجید،بیرسٹر سلطان محمود ، چوہدری لطیف اکبر جاوید بڈھانوی اور چوہدری مطلو ب انقلا بی کو جا تا ہے۔جماعت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔صدیوں کی محرومیوں کا ازالا ہو گا اور عوام اب کی بار سکھ کا سانس لیں گئ