محمد یونس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں اور جماعت کا ہر فیصلہ قبول ہو گا

کوٹلی (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی یو ائے ای کے رہنماء محمد یونس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں اور جماعت کا ہر فیصلہ قبول ہو گا اور جماعتی قیادت کے احکامات کی پیروی کرنا ہر کارکن کی بنیادی فرض ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت پر فخر ہے اور اب ایک عوامی دور کا اغاز ہو چکا ہے۔ آزادکشمیر میں دھاندلی کا رونا رونے والوں نے گزشتہ دس سالوں سے کشمیر ی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپا رٹی کی بنیاد غریبوں ، مزدورں اور کسانوں کو ان کے حقو ق دلوانے اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلا ف جد وجہدکے لیے درکھی گئی ۔ قا ئد عوام شہیدذوالفقا رعلیٰ بھٹو کشمیر عوام سے بہت محبت رکھتے تھے۔اسی لیے انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔آزادکشمیر میں گزشتہ دس سالوں سے آمریت کی گو د میں بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنے والوں کو عوام نے ووٹ کی پر چی سے مستر د کر دیا ۔ یہی وجہ ہے کے عوامی طاقت سے اقتدار میں آنے والی پیپلزپا رٹی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے