|

پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی تھی اور عوامی مفاد کے لیے بہترین کردار ادا کر رہی ہے


کوٹلی (بیورورپورٹ) پی وائی او یو ائے ای کے سرگرم رہنماء چوہدری وسیم شہزاد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی تھی اور عوامی مفاد کے لیے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ نون لیگ اور مسلم کانفرنس کرپشن کا واویلا کر کہ اپنے سیاہ کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہیں۔ چوہدری یاسین ،جاوید بڈھانوی اور مطلو ب انقلا بی کی تا ریخی کارکردگی سب پر عیاں ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی شب و روز محنت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہپیپلزپا رٹی آزادکشمیر نے ثا بت کیاہے کہ وہ عوامی جما عت ہے ۔۔وہ گزشتہ رو ز صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ا ہم اس تاریخی مثبت اور مثالی حالیہ کارکردگی پر صدر جما عت چوہدری عبدالحمید چوہدری ،چوہدری یاسین ،سلطان محمود،لطیف اکبر جاوید بڈھانوی اور محمد مطلوب انقلابی کو مبا ر کبا دپیش کرتے ہیں ۔اور اُمید کرتے ہیں کہ آ نے والے دنوں میں پیپلزپا رٹی عوامی خدمت میں پیش پیش رہے گی اور لو گوں کو انصا ف ملے گا اورمیرٹ کی بالا دستی ہو گئی شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اور شہید بی بی کے ویژن کی تکمیل ہو گی ۔شہید بھٹو اور شہید بی بی نے جس نظرے کی بنیاد رکھی تھی اس پر عمل کیا جائے گا۔اب حقیقی معنوں میں ایک عوامی دور کا اغاز ہو چکا ہے

Posted by Anonymous on 12:07 AM. Filed under , , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

Blog Archive

Labels